فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے پلان تشکیل دے دیا گیا؛ بلال فیروز جوئی

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔شہری حدود میں قائم 11رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کیلئے 80ویسٹ ورکر تعینات کئے گئے ہیں۔صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ویسٹ ورکرز دو شفٹوں میں ڈیوٹی کرینگے جبکہ 30 کوڑے دان بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوشل موبلائزرز دوکانداروں اور خریداروں میں صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے بازاروں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان بازاروں کا بھی دورہ کیا۔ انکے ہمراہ منیجر آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ، ڈپٹی منیجر آپریشنز عمران فقیر، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز برہان حنیف اور حذیفہ جلیل بھی موجود تھے۔سی ای او بلال فیروز جوئیہ مدینہ ٹاون، آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی اور حسیب شہید کالونی کے رمضان بازاروں میں پہنچے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فیلڈ افسران بھرپور مانیٹرنگ کے زریعے صفائی پلان پر عملدرآمد کروائیں۔ رمضان بازاروں میں شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سروسز فراہم کی جائیں۔رمضان بازاروں کے تمام روٹس کی صفائی اور پانی کا چھڑکاو بھی یقینی بنایا جائے۔دوران ڈیوٹی فیلڈ سٹاف یونیفارم میں نظر آئیں۔کھمبوں سے غیر ضروری فلیکسز اور رسیاں اتارئی جائیں تا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ رمضان بازار خوشنما نظر آئے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے کوڑے دان کا استعمال کریں۔ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں میں صفائی سے متعلق شکایات کیلئے ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme