پاک بھارت تجارتی حجم 37 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، ورلڈ بینک

Published on December 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان رکاوٹیں ختم ہو جائیں تو باہمی تجارت کا حجم 37 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔بھارتی سرکار کی ضد، ہٹ دھرمی اور پاکستان مخالف ایجنڈا خود بھارت کے لئے ہی مصیبت بنا ہوا ہے جس کے باعث بھارتی عوام غربت کی چکی میں مسلسل پستے چلے آ رہے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم صرف 2 ارب ڈالر تک محدود ہے اور اس کی وجہ مصنوعی رکاوٹوں کا ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنوں ممالک کے درمیان غیر رسمی تجارت تین گنا زیادہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سمندری راستے سے ہوتی ہے، اگر یہی تجارت روڈ راستے ہو تو کافی بچت ہونے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کا کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معلات بہتر ہو جائیں تو باہمی تجارت 37 ارب ڈالر کو چھو سکتی ہیں جس سے غربت میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes