سفارتی خط اصلی نہیں، جعل سازی کی گئی، حامد میر

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ سفارتی خط اصلی نہیں، ری رائٹ ہوا، جعلی سازی کی گئی ،سارا کام جس ایک ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر کیاجارہا ہے وہ اوریجنل ڈاکیومنٹ نہیں ہے، ایک بیانیہ بنانے کیلئے ایک دستاویز تیار کیا گیا ہے تو اب کہانی یہ بنے گی کہ یہ اصلی ہے یا نقلی ہے۔ دوسری جانب جب اس بارے میں حکومتی سفارتی حلقوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔اچھا ہی ہوا کہ یہ سارا جو آج معاملہ ہے تو اس میں سے جو ہر تخریب میں تعمیر کا ایک پہلو ہوتا ہے تو کبھی بھی مجھے یہ بات پتا نہیں چلتی کیونکہ اب عمران خان نے حالات ایسے پیدا کردیئے ہیں کہ اب بہت سے لوگ جو پہلے ہمیں بہت مخصوص انداز میں کچھ چیزیں بتارہے تھے اور پانچ پرسنٹ ٹین پرسنٹ بتارہے تھے تو ابھی جو میری تازہ ترین معلومات ہے وہ مجھے یہ پتا چلا ہے کہ وزارت خارجہ کے اندر یہ جو خط جس خط کی بنیاد پر عمران خان اتنے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں اور جو 27 مارچ کو انہوں نے اپنی جیب سے نکال کے قوم کو بھی دکھایا تھا یہ تو آپ کو پتا چل ہی گیا کہ یہ خط نہیں ہے بلکہ ایک کیبل ہے۔اب جو تازہ ترین میری انفارمیشن ہے وہ یہ ہے کہ یہ اوریجنل چیز نہیں ہے وہ جس پاکستانی ڈپلومیٹ نے جو چیز یہاں پر بھیجی تھی یہ دراصل وہ نہیں ہے یہ وہ متن نہیں ہے اور یہ منسٹری آف فارن افیئرز کے اندر اس کو دوبارہ کچھ لوگوں نے اس کو ری رائٹ کیا ہے اس میں کچھ چیزیں ایڈ کی ہیں جو کہ اوریجنل کیبل آئی تھی اس میں نہیں تھیں اور اس میں فورجری کا عنصر بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے کل بھی مجھے جو دوسرے سورسز تھے جنہوں نے یہ ہمیں بتایا تھا کہ اس کی تحقیقات کی گئی ہیں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ہم نے اسکی تحقیقات کی ہیں اور ہمیں اس بارے میں کچھ پتا نہیں چلا اب ان سورسز کی وہ کل کی خبر جو ہے وہ پیچھے رہ گئی ہے اب منسٹری آف فارن افیئرز کے اندر سے ہمیں جو پتا چلا ہے وہ یہ ہے کہ یہ لیٹر جو ہے عمران خان جس کو ابھی تک وہ اپنے ساتھیوں کو بتارہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر انہوں نے ایک نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اعلامیہ بھی جاری کروایا تھا تو اب یہ بڑی افسوسناک بات ہے بطور ایک پاکستانی سیٹزن جو میں آپ کے ساتھ شیئر کررہا ہوں کہ یہ وہ اوریجنل چیز نہیں ہے آئی ضرور تھی لیکن اس میں کچھ چیزیں جو ہیں وہ ہم نے ایڈ کی ہیں کچھ الفاظ اس میں ایڈ کئے گئے ہیں یہ اصل چیز نہیں ہے جو عمران خان ہمیں بتارہے ہیں اور اگر یہ ویسے کہہ رہے ہیں کہ اس کی تحقیقات کی جائیں تو اب یہ کیا تحقیقات ہوں گی اور تحقیقات ہوں گی تو اس میں سے بہت سے نئے پہلو نکلیں گےحامد میر کے مطابق ابھی تک تو جو تحقیقات ہوئی ہیں وہ تو میں نے کل آپ کو بتادیں تھیں کہ اس میں تو کوئی چیز ثابت نہیں ہورہی اب جو اس کی بنیاد پر وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے اور صدر مملکت نے بھی اتنا بڑا کام کردیا ہے اور انہوں نے اس کو نوٹیفائی بھی کردیا ہے تو یہ سارا کام جس ایک ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے وہ اوریجنل ڈاکیومنٹ نہیں ہے تو یہ ہے اصل کہانی اور شاید اگر عمران خان آج اگر یہ اسمبلیاں نہ توڑتے اور قاسم خان سوری وہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروادیتے اور یہ چلے جاتے آرام سے تو شاید یہ باتیں سامنے نہ آتیں تو اب مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اب ایسی ایسی باتیں سامنے آئیں گی کہ جس کے بعد عمران خان کے لئے بچنا مشکل مجھے لگ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کھل کے بہت سی باتیں نہیں کرسکتا لہٰذا مجھے لگ رہا ہے کہ عمران خان نے اپنے لئے بہت بڑا کنواں کھود لیا ہے۔
اس سوال پر کہ بہت بڑی بات ہے کہ اگر وہ خط یا کاغذ یا جو بھی وہ ڈاکیومنٹ ہے وہ اصل نہیں ہے اور اس میں کچھ اضافہ کر کے سامنے لائی گئی ہے یہ آگے کس طرح چلے گا معاملہ اس کو پھر عدالت میں لے کر جائے گا کوئی ؟

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题