حکومت کی بوکھلاہٹ ،دفعہ 144لگا کے ہماری جشن آزادی ریلی کو منسوخ کرا یا ہے ۔ اعظم علی ایڈووکیٹ

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

pti pics
ہارون آباد(یواین پی)حکومت کی بوکھلاہٹ واضع ہے کہ انہوں نے دفعہ 144لگا کے ہماری جشن آزادی ریلی کو منسوخ کرا یا ہے ۔چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ رہنماء پاکستان تحریک انصاف ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ ہارون آباد نے جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک تاریخی موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا پروگرام تیار کیا تھا اور اس سلسلہ میں انتظامیہ کو اطلاع بھی کر دی گئی تھی ہماری ریلی کا مقصد جشن آزادی کی تقریبات کے لیے تحریک انصاف کے جذبے کا اظہار تھا ریلی قطعی غیر سیاسی تھی اس کا مقصد صرف اور صرف جشن آزادی کی خوشی تھا لیکن دفعہ 144نافذ کر کے ہماری ریلی کی راہ میں رکاوٹ ڈال کر اسے منسوخ کرا دیا گیا ہے اس سے حکومت کی بوکھلاہٹ واضع ہوتی ہے اور حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خوفزدہ ہے ہم اس ملک کے شہری ہیں اور جشن آزادی منانا ہمارا بھی حق ہے ہم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم جشن آزادی کی پُرامن اور منظم ریلی نکال کر آزادی کی خوشیاں منائیں گے حکومت خوفزدہ ہو کر منفی طرزعمل پر اتر آئی ہے اور ہماری ریلی کی منسوخی سے اس کا ثبوت ملتا ہے یوتھ ونگ کے نوجوان امن پسند ہیں اور وہ قانون کی پابندی کرتے ہیں امن پسند نوجوانوں کو ریلی نکالنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان کے ہمراہ دیگر رہنماؤں میں راؤ رضوان ،عثمان خالد ایڈووکیٹ ،محمد ساجد ،محمد عرفان چوہدری ،عمار اسلم ،عامر ندیم چوہدر ی ،اطہر باری ایڈووکیٹ سمیت متعدد رہنماء بھی موجودتھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes