جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لندن(یواین پی) تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیرترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، معالجین نے ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ لاہور نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سینئر رہنماء 26 فروری کو علاج معالجے کیلئے لندن گئے تھے، جہاں پر ان کا علاج ہوا، اب معالجین نے بھی انہیں پاکستان کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ واپس آئیں گے۔ بتایا گیا ہے جہانگیرترین وطن واپس آکر باقاعدہ ترین گروپ کی قیادت کریں گے۔دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو چئیرمین بنا دیں تو ساتھ آ جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme