ملک بھردسدسمبرکےبعد بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

Published on December 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اس وقت خشک سردی ہے لیکن مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جبکہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题