مٹی اور گرد اڑنے سے لوگ پھپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
فاروق آباد(یو این پی) مین لاہور سرگودھا روڑ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مٹی اور گرد اڑنے سے لوگ پھپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹھیکیدار سڑک کی اکھاڑ بچھاڑ کر کے منظر عام سے غائب ارباب اختیار نوٹس لیں فاروق آباد سے لاہور سرگودھا اور ملک کے دیگر شہروں کو جانے والی مین روڑ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث بری طر ح سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے ٹریفک کی روانی کے دوران سڑک کے اطراف اڑھتی ہوئی گرد اور دھول محلہ صدیق آباد محلہ مسلم گنج بنگلہ نہر ڈیرہ حبیب محلہ سلامت پورہ سمیت سچاسودا کے رہایشوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر رہی ہے ٹیھکدار لاہور سرگودھا روڑ کو خوبصورت اور کشادہ کرنے کے بجائے اکھاڑ پچھاڑ کر کے منظر عام سے مکمل طور پر غائب ہوچکا ہے سڑک کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے یہاں کوئی پرسان حال نہیں شہریوں کے مطابق ٹھیکیدارسڑک کا ٹھیکہ لے کر ڈکار مار چکا ہے مین سرگودھا روڈ سفری سہولیات فراہم کرنے کی بجائے سانس کی بیماریاں بانٹ رہا ہے شہریوں نے ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔