پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا،مزید 22 ارکان کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے، ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے، اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔دو روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے تھے، متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا جائے گا، اس کے لئے کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں 150 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، یہ فیصلہ گلبرگ کے ہوٹل کے باہر حمایتی اور مخالف کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک مسائل کے سبب کیا گیا ہے، اور اب کینٹ میں واقع ہوٹل کینٹ ایریا میں ہونے کے باعث کسی کی طرف سے بھی اجتماع یا مظاہرہ نہیں ہوسکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy