گورنمنٹ ماڈل ایم سی ہائی سکول بوریوالا میں طلبا کونسل عہدیداران کی حلف برداری تقریب

Published on May 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

سٹوڈنٹ کونسل طلبا میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد
بورے والا (یواین پی)گورنمنٹ ماڈل ایم سی ہائی سکول بوریوالا میں زیر صدارت خالد مجید چوھدری پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ماڈل ھائی سکول بورے والا ،طلبا کونسل عہدیداران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد تھےمہمان خصوصی ملک فاروق کو تقریب میں شرکت پر پرنسپل ادارہ اور اساتذہ کرام نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سکاؤٹس نے سلامی پیش کی مہمان خصوصی ملک فاروق احمد نے گرین پنجاب مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول پیش کی گئی،تقریب میں صدر، نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری طلبہ و طالبات نے حلف اٹھایا سٹوڈنٹ کونسل انتخابات سے منتخب ہونے والے عہدیداران کو اُن کی ذمہ داریوں سے روشناس کرایا گیا اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک محمد فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا مقصد طلباء کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤ ں کو کو اجاگر کرناہےسٹوڈنٹ کونسل طلبا میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہےطلباء بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایک رول ماڈل بنیں۔ مجھے آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے اعتماد پر پورا اتریں گے۔سٹوڈنٹ کونسل عہدیداران کو ایک بہترین ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہو گا اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ حقیقی قائد وہ ہے جو اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے تن من دھن سے جدوجہد کرتا ہےطلبہ وطالبات کو یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہئے کہ آپ ہی معماران مستقبل ہیں طلبہ وطالبات کواپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھنا ہےانشاء اللہ ہم ایک ساتھ مل کر خود کو ایک عظیم قوم کے ایسے وفادار شہری ثابت کریں گے جن پر وطن عزیز فخر کر سکے گاطلباء کے بہترین مستقبل کیلئے دعاگو ہیں قبل ازیں پرنسپل گورنمنٹ ایم سی سکول خالد مجید نے استقبالیہ کلمات پیش کیےتقریب میں مختلف سکولوں کے اساتذہ معززین شہر ،صحافیوں سمیت سکول کونسل کے ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes