ہمیں نیا یا پرانا نہیں، نظامِ قرآن والا پاکستان چاہیے، ڈاکٹر محمد اشرف

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

لاہور(یواین پی)ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں نظامِ قرآن والا پاکستان چاہیے۔تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں نیا یا پرانا نہیں، نظامِ قرآن والا پاکستان چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا خون چوسنے والوں کے باریاں بدلنے سے کبھی عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، کرپشن کے سورماؤں کو پھر مسلط کر دیا گیا ہے، اتنی بڑی قومی امانت ضمانت پر باہر آئے ملزموں کے سپرد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدمِ اعتماد کامیاب تو ہو گئی مگر آنے والوں پر بھی قوم کو اعتماد نہیں ہے، خوشی اس دن ہو گی جب ملک کی باگ ڈور بااعتماد لوگوں کے پاس ہو گی، برسر اقتدار آنے والی جماعتوں میں منشور کی یکجہتی نام کی کوئی چیز نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy