ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے پڑھے لکھے معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے صالح محمد خان

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

balakot pic 3
بالاکوٹ( یواین پی)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے پڑھے لکھے معاشرے کی عکاسی اور قوم کے مثبت و تعمیری خیالات و جذبات کو پروآن چڑھانے میں مدد ملتی ہے انھوں نے کہا کہ باذوق افراد کی محفل میں بیٹھنے سے خیالات کو وسعت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے ،عظیم شعراء کے کلام سن کرمجھے یہ فخر محسوس ہو رہا ہیکہ ہزارہ کی مٹی بھی زرخیز ہے اور بلا شبہ یہاں اہل علم با صلاحیت و باذوق افراد کی کمی نہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام یہاں پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں سالانہ ادبی مشاعرہ سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں مشاعرہ میں ہزارہ کے نامور عظیم شعراء سلطان سکون،ہارون رشید،احمد حسین مجاہد، آصف کمال، ڈاکٹرالطاف یوسفزئی، تاج دین تاج، پروفیسر خلیل الرحمان ،سید علی سلیمان ،میجر امان اللہ ، آصف شاہ ، امتیا زالحق امتیاز،ضیاء احمد ،محمد حنیف،اور ڈاکٹر ضیاء الرحمان رشید نے اپنے اپنے کلام سے اور سامعین سے خوب داد سمیٹی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج ہذا کے پرنسپل بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج بٹراسی میں ہونے والی مختلف علمی ،ادبی،تحقیقی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا تفصیلی ذکر کیا انھوں نے ادبی و ہم نصابی سرگرمیوں کو نصابی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نگرانی میں طلباء کی قدرتی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اس طرح کی تقریبات کا انعقا دممکن بناتے رہیں گے انھوں نے ہزارہ کے طول و عرض سے ادبی مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام باالخصوص صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سلطان سکون سے تشکر کا اظہار کیا جنھوں نے علالت کے باجود مشاعرے میں شرکت کی بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان کا بھی تقریب میں شرکت پر تشکر کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں تمام شعرائے کرام میں شیلڈ ز تقسیم کی گئیں جبکہ پرنسپل بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان کو کالج کی جانب سے یاد گار سوینئر پیش کیا ،صالح محمد خان نے اپنے خطاب میں کیڈٹ کالج بٹراسی میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور بے مثال نظم و ضبط اور قواعد و ضوابط کی تعریف کی جبکہ انھوں نے کالج میں نئے فرنیچر کے لئے 3لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes