نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کا کارنامہ سستے رمضان بازاروں میں جوتیوں کے سٹال سج گئے

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

صوواآصل (یو این پی )نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے نیا کارنامہ سامنے آچکا ہے آٹا چینی اور دیگر اشیاءخورد نوش کے حصول کیلئے آئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے تو دوسری طرف نا اہل انتظامیہ نے آنکھوں میں مٹی ڈالنے کیلئے متعدد بازاروں میں جوتیوں کے سٹال لگا دئے ہیں کاہنہ گرد نواح سے آنے والے شہریوں نے بدانتظامی کے پول کھول دئے ہیں عارف علی نے کہا کہ کاہنہ رمضان بازار سے چینی غائب ہے آفتاب نے کہا کہ آنے والی چینی متعدد سرکاری افسران اور دوکانداروں کو دے دی جاتی ہے یسمین بی بی نے کہا کہ آلو اور سستا پیاز بھی ایک کلو سے زائد نہیں دیا جاتا شہزاد اور فیاض نے کہا کہ جس طرح سابقہ دور میں میاں شہبا زشریف کام کرتے تھے اس طرح کا اثر اب نظر نہیں آرہا تمام محکمیں پاکستان تحریک انصاف نے مفلوج کر دئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور اب بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے دلاور شاہ نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ نشتر ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے سستے رمضان بازار میں جوتیوں کے سٹال لگائے گئے ہیں کمشنر لاہور کو چاہئے کہ فوری نوٹس لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题