ن لیگ کو 14اور پیپلزپارٹی کو11وزارتیں ملیں گی، رانا ثنا اللہ

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اراکین کے حساب سے ن لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، اور وزارت خارجہ انہیں ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ، داخلہ، قومی سلامتی، توانائی، منصوبہ بندی اوروزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہوگی جبکہ تجارت اورمواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اورایک ن لیگ کوملے گی۔ان کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی، وزارت اوورسیزپاکستانی اوروزارت بحری امور میں سے ایک ایم کیوایم اورایک پیپلزپارٹی کے پاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنرپنجاب ن لیگ مقررکرے گی اور سندھ کاگورنرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی مشاورت سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog