شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں:جان ریمبو

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور (یواین پی) اداکار جان ریمبو نے کہا ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کیاجب بھی اچھا رول ملا تو ضرور کام کروں گا موجودہ وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں جان ریمبو نے کہا کہ میں ایک سچا فنکار ہوں اور کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی اچھی فلم جو میری سوچ کے مطابق ہوئی ملی تو یقیناًمیں کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں اور یہ سب میرے کام سے لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں فلم انڈسٹری ترقی کررہی ہے اور بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme