خشکی اور سمندر پر چلنے والی الیکٹرک جیپ

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments


پیرس: (یو این پی)آپ نے فلموں میں خشکی سے پانی اور سمندر پر چلنے والی گاڑیاں تو دیکھی ہوں گی لیکن اب حقیقت میں ایسی سُبک رفتار جیب تیار کر لی گئی ہے جو چند سیکنڈوں میں سڑک سے پانی میں اتر کر کشتی کی طرح سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔فرانسیسی کمپنی لزارتھ نے اس گاڑی کا الیکٹرک ماڈل تیار کیا ہے جو ایک کھلی جیپ کی طرح ہے اور جسے بوقت ضرورت سمندری بوٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔فور وہیل گاڑی میں 400 سی سی کا فور والوو انجن لگایا گیا ہے اور اس کا وزن صرف 440 کلو گرام ہے یعنی یہ بہت ہلکی پھلکی اور تیز رفتار ایمفی بیئس (خشکی کے ساتھ پانی میں چلنے والی) جیپ ہے۔ اسے روڈ سے پانی میں جانے اور دوبارہ خشکی تک آنے کے لیے صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں یعنی یہ فوری طور پر خود کو جیب سے کشتی اور پھر کشتی سے جیپ میں تبدیل کرنے کر دیتی ہے۔خشکی پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پانی میں جاتے ہی الیکٹرک جیب کے اندر کی پنکھڑیاں (پروپیلر) کھل جاتی ہیں اور اس کشتی کو سات ناٹیکل میل فی گھنٹہ یا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک لے جا سکتے ہیں۔جیپ کا پورا ڈھانچہ خاص المونیم سے بنایا گیا ہے اور اس میں فوم لگایا گیا ہے جو سواری کو ڈوبنے سے بچاتا اور گاڑی کو زنگ آلود ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes