بوریوالہ،محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کا اغوا،کئی روز گزرنے کے باوجودمقدمہ درج نہ ہوا

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

بیٹی کی بازیابی کیلئے والدین انصاف کیلئے دربدر ہو گئے،آئی جی پنجاب سے انصاف کے حصول کا مطالبہ
بورے والا(یواین پی)محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کا اغوا،کئی روز گزرنے کے باوجود تھانہ شیخ فاضل نے مقدمہ درج نہ کیا،بیٹی کی بازیابی کیلئے والدین انصاف کیلئے دربدر ہو گئے،آئی جی پنجاب سے انصاف کے حصول کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 130/ ای بی اضافی آبادی کے غریب محنت کش محمد عاشق نے تھانہ شیخ فاضل پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 14سالہ بیٹی صباء کو ان کا قریبی عزیز تنویر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر کے لے گیا اس واقع بابت پولیس تھانہ شیخ فاضل کو درخواست دی لیکن دو ہفتے سے زائد دن گزر جانے کے باوجود نا تو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو سکا اور نا ہی میری نابالغ بچی کو ملزمان سے بازیاب کروایا جا سکا مجھے اپنی بیٹی کی جان کا خطرہ ہے اس صورتحال میں میری پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے اسے فوری طور پر بازیاب کروایا جائے محمد عاشق نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میں نہائت غریب انسان ہوں اور ملزمان بااثر ہیں ان سے مجھے جان کا خطرہ ہے اس لیے انہیں فوری گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes