حکومت 8دن بعد کابینہ بنانے میں کامیاب، چیئرمین سینیٹ آج حلف لیں گے

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)اتحادی حکومت 8 دن بعد کابینہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، صدرعارف علوی کے بجائے چیئرمین سینیٹ آج دن گیارہ بجے حلف لیں گے جبکہ مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ نام فائنل کر لئے، جلد سامنے لائیں گے۔ ادھر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ 14، پیپلز پارٹی 11، جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگئی، عمران خان نے اب چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنا لیا ہے، فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ قریب آتے ہی ریفرنس لانے کی دھمکیاں شروع ہوگئیں، عدالتیں اس لیے کھلی تھیں کہ آپ نے پارلیمان پرحملہ کیا تھا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes