دل جمعی کے ساتھ محنت کریں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان

Published on August 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) گورنمنٹ ڈگری کالج اوکاڑہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ اور طالبات نے ملی نغمے پیش کیے، تقریری مقابلہ ہوا اور آخر میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا منصور امان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں آپ ہی کے ہاتھ میں ہمارے ملک کی تقدیر ہے۔ دل جمعی کے ساتھ محنت کریں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں، تمام اساتذہ کرام مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان بچوں پر شب و روز محنت کی اور ہم نصابی سر گرمیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes