اوکاڑہ،موٹروے پولیس نے2 گم شدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز )موٹروے پولیس نے2 گم شدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔ترجمان موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون کے مطابق موٹروے پولیس سیکٹر 2 کو بذریعہ فون کال 2بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر فوری موٹر اے پولیس ک افسران کو الرٹ کر دیا گیا۔ پیٹرولنگ افسران کی کوششوں سے بالآخر دونوں بچوں کو ہائی وے پر سنپال چوک کسووال کے علاقے سےتلاش کر لیا گیا ۔افسران نے بچوں سے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ دونوں بچوں کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔ موٹروے پولیس نے مقامی پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد بچوں کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔دونوں بچوں جس میں ایک بچے کا نام طلحہ حسنین اور دوسرے بچے کا نام رضوان حیدر کو مقامی پولیس کی موجودگی میں والدین کے حوالے کردیا گیا۔ والدین نے بچوں کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ڈی آئی جی سینٹرل زون محمد سلیم نے افسران کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes