صحافی کے سوال پوچھنے پر وزیر اطلاعات پرویز رشید آگ بگولہ

Published on January 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

1111اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات قرض اتارو ملک سنوارو کے پیسے بارے سوال پر صحافی پر پھٹ پڑے کہا افسوس ہے آپ کو سرکاری ادارے نے نوکری دی ہوئی ہے۔ منگل کے روز پرویز رشید اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ  صحافی نے انہیں سوال کیا کہ قرض اتارو ملک سنوارو پروگرام کے تحت عوام سے لیا گیا پیسہ کہاں گیا جس پر پرویز رشید غصے میں آگئے اور صحافی کے سوال کے جواب دینے کی بجائے اس سے پوچھا کہ اپ کہاں کام کرتے ہیں جس پر صحافی نے کہا کہ میں اے پی پی میں کام کرتا ہوں تو پرویز رشید بولے مجھے افسوس ہے کہ آپ کو اے پی پی میں نوکری دی ہوئی ہے جس پر ایک اور صحافی نے کہا کہ آپ کس لہجے میں بات کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعا ت نے اس موقع پر پریس کانفرنس ہی ختم کرڈالی اور اٹھ کر چلے گئے تو صحافی بھی بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ عمران خان پر ضرور تنقید کریں لیکن قرض اتارو ملک سنوارو بارے سوال کا جواب بھی دیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مالی بدعنوانی کے الزامات پر عمران خان دو سال تک الیکشن کمیشن میں حیلے بہانے کرتے رہے اب بھی ہائی کورٹ کی آڑ میں مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن مقدمے کو جلد نمٹائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا لیکن الیکشن کمیشن کے رویوں پر تشویش بھی ہے۔ عمران خان نے جس طرح بیرون ملک سے پارٹی کے چندہ اکٹھا کیا اس پر قانونی سوالات ہیں۔ اس مقدمے کے حوالے سے تحریک انصاف ٹال مٹول اختیار کر رہی ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں کوئی حکم امتناعی نہیں دیا۔ عمران خان اٹھائے گئے سوالات کا الیکشن کمیشن میں جواب دیں ۔ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل کے رویئے سے ہمارے خدشات پیدا ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کا وکیل عمران خان کے وکیل کی حمایت کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن اس مقدمے کو جلد از جلد نمٹائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے دو ہزار گیارہ میں حکومت گرانے کے نام پر بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کئے پاکستان کی ترقی کے مخالفوں نے بھی عمران کو فنڈز دیئے۔ عمران خان حکومت گرانے میں ناکامی پر لوگوں کو فنڈز بھی واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کا اعتراف بھی کیا ہے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے اعتراف کے بعد کیا ثبوت چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہونا چاہیے، یہ ہمارا قانونی حق ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے یکم فروری کو دانیال عزیز اور دیگر ساتھی الیکشن کمیشن جائینگے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题