کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن، راشن کی تقسیم کے حوالے سے ا جلاس

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

نارووال(یو این پی)کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہمتام خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جیلانی کالونی میں منعقدہ اجلاس میں ممبران و عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ماہ رمضان کے حوالے سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جیلانی کالونی نارووال میں ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اسد غازی،علی قاری،حافظ محمد زعیم اور معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی کے مطابق اجلاس میں فاؤنڈیشن کے صدر ملک عبدالرؤف نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 200 سے زائد غریب و مستحق افراد کے درمیان راشن تقسیم کیا جائے گا،کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد ماہ رمضان میں مستحق افراد کی مدد کرنا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ فاؤنڈیشن نے کئی افراد کی مالی مدد بھی کی ہے،یہ ادارہ مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے دن رات کوشاں ہے ہم لالہ جی اشرف و ممبران کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں جنہوں نے کوشش ویلفیئر فاؤنڈیشن کیساتھ بھرپور مالی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس کیساتھ ہم دیگر مخیر و صاحب حیثیت افراد سے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes