شعیب ملک سمیت 4 کرکٹرز اپنا آخری ایشیا کپ کھیلیں گے

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments


لاہور(یواین پی) بارہویں ایشیا کپ میں شعیب ملک سمیت دنیا کے چار معروف کرکٹرز آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پندرہ ستمبر سے ایشیا کپ پہلی بار یواے ای کے میدانوں پر کھیلا جارہا ہے۔ دنیا کے چار بڑے کرکٹر ممکنہ طور پر آخری بار ایشیا کپ کھیلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے شعیب ملک، بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ شامل ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی دو ہزار انیس کے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog