ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 8چک شہباز نگرمیں جاری ہے جس میں گزشتہ روزتین میچز کھیلے گئے۔چھ اوورز پر مشتمل پہلا میچ حافظ الیون بمقابلہ چوہدری پرویز میموریل کے درمیان کھیلا گیا جو چوہدری پرویز میموریل نے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ کہکشاں الیون اور رشید اینڈ شریف میموریل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو رشید اینڈ شریف میموریل نے جیت لیا جبکہ تیسرا اور آخری میچ ٹائیگر کرکٹ کلب جڑانوالہ اورنمل ٹائیگر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو ٹائیگر کرکٹ کلب جڑانوالہ نے جیت لیا۔اس ٹورنامنٹ میں شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن زاہد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 8چک شہباز نگرمیں فلڈ لائٹس لگواکر فیصل آباد کرکٹرز کے دل جیت لیے جبکہ آج پھر تین میچز کھیلے جائینگے میچز رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes