نواز،بلاول ملاقات، اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments


لندن (یواین پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور نواز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف جاں گا تو خودکشی کرلوں گا، ہم نے تو خودکشی کرتے نہیں دیکھا، پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چل کر میرے پاس آئے شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری سے کل پھر ملاقات ہوگی۔نواز شریف کا عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں میرے خلاف غیر ملکی سازش ہوئی، بھائی آپ نے کونسے ایٹمی دھماکے کردیے تھے جو آپ کیخلاف سازش کرنے کی ضرورت پڑتی، آپ نے تو ویسے ہی پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے ایک تاریخ رقم کی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ماضی میں بھی مل کر تاریخ لکھی ہے، تین چار سال میں ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو ختم کیا، ایک غیر جمہوری شخص پاکستان پر مسلط کیا گیا، ہم نے ان کے خلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا، ہم نے عدلیہ یا کسی دوسرے اداروں کو اس میں ملوث نہیں کیا، ہم نے جمہوری طریقے اپنا کر اس وزیراعظم کو ہٹایا جو غیر جمہوری طریقے سے کرسی پر بیٹھا تھا۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ساتھ اتنا ہی ضروری ہے جتنا میثاق جمہوریت کے وقت تھا، عمران خان کوگھر بھیج دیا جو نقصان اس نے ملک کو پہنچایا اس کو ٹھیک کرنا ہے، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ صرف ہماری نہیں پوری قوم کی جیت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme