جھرلوبرانڈجمہوریت ہرقسم کی آمریت سے بدترہے ۔سرفرازخان نیازی

Published on May 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

gg
جدہ (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ جھرلوبرانڈجمہوریت ہرقسم کی آمریت سے بدترہے۔حکمرانوں نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپنے وظیفہ خوروں کوقومی اداروں کی بدنامی پرلگا دیا۔یہ دوسروں کے کندھوں پربندوق رکھ کراپنے دشمن پرگولی چلاتے ہیں ۔دھونس دھاندلی کی پیداوارحکومت کیخلاف احتجاج اورعلم بغاوت بلندکرناجہادہے ۔ 11مئی کے دن سے جمہوریت نہیں جھرلو،جھوٹ اورموروثی سیاست کیخلاف مزاحمتی تحریک شروع ہوگی ۔ عمران خان کی قیادت میں ایک منظم اورموثر تحریک کی طاقت سے موروثی سیاست کاپروردہ نظام بدلے گااورقومی سیاست کروٹ لے گی ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان سچائی کے علمبردار ہیں جبکہ ان کامقابلہ بدترین منافقین کے ساتھ ہے ۔حکمران جماعت اورپیپلزپارٹی کے درمیان خاموش اتحاد مفاہمت نہیں بلکہ منافقت کے زمرے میں آتا ہے۔شریف خاندان اورزرداری خاندان اپنے سیاسی مستقبل کی بقاء کیلئے عمران خان کیخلاف متحدہوا،یہ دونوں خاندان پی ٹی آئی کے کپتان کواپنادشمن نمبرون سمجھتے ہیں مگران کاراستہ روکنے کی حیثیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں بدترین لودشیڈنگ جاری ہے مگر نام نہاد خادم پنجاب اب مینارپاکستان کے سبزہ زارمیں کیمپ آفس نہیں لگایا ۔آصف زرداری کے دورصدارت میں میاں شہبازشریف لاہور کی شاہراہوں پراحتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے رہے مگراب اندھیروں کیخلاف آوازبلندکرنے کی پاداش میں بیچارے عوام کوڈنڈے اورٹھڈے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عابدشیرعلی کو محض وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ رشتہ داری کی بنیادپروزیرمملکت کاقلمدان دیا گیا ورنہ وہ فیصل آبادکے کسی مڈل سکول میں چوکیدارہوتا ۔وزیراعظم اپنے وفاقی وزراء اوربالخصوص عابدشیرعلی کی اخلاقی تعلیم وتربیت کاخصوصی اہتمام ضرورکریں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes