پی ٹی آئی سمیت جو قانون کو ہاتھ میں لے گا،قانون اسے ہاتھ میں لے گا،رانا ثناء اللہ

Published on April 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا،قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، نا کام ہے، نا کام ہے، وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہے ہیں تو غیر قانونی فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا۔ قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں۔الیکشن اپنے مقررہ وقت پہ ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو۔ ہم سیکورٹی دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes