ٹھٹھہ; کھیلوں کے میدانوں پر نئے اسٹیڈیم تعمیر کرنے سمیت خستہ حال اسٹیڈیم کی مرمت و بحالی کیلئے کوششیں لی جا رہی ہیں; محمد شریف گجر

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ): فوکل پرسن سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد شریف گجر اور ضلعی صدر کرکٹ ایسوسیشن ٹھٹھہ و نمائندہ پاکستان کرکٹ بورڈ احمد علی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے ضلع بھر کے تمام شہروں میں کھیلوں کے میدانوں پر نئے اسٹیڈیم تعمیر کرنے سمیت خستہ حال اسٹیڈیم کی مرمت و بحالی کیلئے کوششیں لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی طرف توجہ دیں تاکہ اپنی ذہنی جسمانی نشو و نما اور تندرست رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ میں جاری انٹر اسکول چیمپئن شپ کے مقابلوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کو بہتر تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف بھی توجہ دلوائے تاکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جا سکے – انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت بھی شہروں اور دیہاتوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کریں – اس موقع پر آج صبح کا پہلا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کمپس ٹھٹھہ اور وزڈم اسکول اکیڈمی مکلی کے درمیان کھیلا گیا، وزڈم اسکول اکیڈمی نے ٹاش جیت کر گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹھہ کو پہلے بیٹینگ کرنے کی دعوت دی، گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹھہ نے مقررہ اوورز میں 167 رنسز بنائے، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ کی طرف سے عرس نے شاندار بیٹینگ کرتے ہوئے 64 جبکہ مظھر حسین نے 46 بنائے، وزڈم اکیڈمی اسکول مکلی کی طرف سے محمد شعیب نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری اننگ میں وزڈم اکیڈمی اسکول مکلی کی پوری ٹیم 53 رنسز پر آل آؤٹ ہوگئی، بالنگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ کے صابر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسطرح آج کا پہلا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ نے وزڈم اسکول اکیڈمی مکلی سے بڑی آسانی سے جیت لیا، میچ کے مین آف دی پلئیر محمد عرس رہے. دوسرا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی اور غلام اللہ بوائز ہائی اسکول کے درمیان کھیلا گیا، غلام اللہ بوائز ہائی اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 114 رنز بنائے جن میں علی اکبر 27 اور عبدالمتین 24 رنسز بنا سکے، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کی طرف سے مجیب اور عمران نے دو دو وکٹس حاصل کیں. گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی نے اپنی اننگز شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بناکر ٹارگیٹ پورا کیا اور آسانی سے اپنا دوسرا میچ جیت لیا، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کی طرف سے اعظم نے شاندار آل راونڈر پرفارمس کرتے ہوئے 28 رنز بنائی اور دو وکٹس حاصل کیں، اسطرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کے نوجوان کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا. آخر میں ڈسٹرکٹ جامشورو کے کوچ شاھد قمبرانی، فوکل پرسن سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد شریف گجر اور ضلعی صدر کرکٹ ایسوسیشن ٹھٹھہ احمد علی بلوچ نے تمام اسکولز انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مختلف انعامات تقسیم کیئے اور ان کی ہمت افزائی بھی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog