الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاوسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے مردم شماری نتائج بروقت ملنے سے نئی حلقہ بندیاں کرنے میں آسانی ہو گی، حلقہ بندیاں کرنے میں 4سے ساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا آئینی طور پر لازم ہے حلقہ بندیاں ہونے کے بعد ووٹرلسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے ادارہ شماریات نیمردم شماری نتائج 31دسمبر 2022 تک دینے کا کہا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy