ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن سے باہر

Published on December 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

حیدر آباد (یواین پی ) بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے میں انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لیں گی۔ امکان ہے کہ انہیں مکمل صحتیابی کیلئے آپریشن کرانا پڑے گا ۔ یاد رہے کہ انہوں نے سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں ویمن ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا مگر دائیں پاؤں میں تکلیف نے انہیں آئندہ ماہ ہونے والے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم کردیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے عزم ظاہر کیا کہ وہ راجر فیڈرر کی طرح کھیل میں دوبارہ قدم رکھیں گی کیونکہ چلنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں مگر کھیل کے دوران تکلیف ہوتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes