ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات کو چوکس رکھا جائے گا؛ جنرل قیصر عباس رند

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات کو چوکس رکھا جائے گااس ضمن میں متعلقہ محکموں کی طرف سے جامع پلان وضع کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے ایک اجلاس کی صدارت کرکے عید الفطر کے انتظامی وحفاظتی امور کا جائزہ لیا۔ضلعی محکموں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے محکموں کوڈیوٹیز تفویض کرتے ہوئے کہاکہ مساجدوعیدگاہوں کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت پارکنگ کے انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں جبکہ واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور سیکیورٹی اداروں کو چوکس رکھا جائے۔ انہوں نے ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کو ذمہ داریاں تفویض کیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی کو چوکس رکھنے کے لئے سی ای او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی ستھرائی اور پارکنگ کمپنی کو خصوصی انتظامات کا ٹاسک دیا جبکہ پارکوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بھی عمدہ انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واسا،پی ٹی سی ایل اور فیسکو کو مین ہولز کے ڈھکن چیک کرکے بغیر کور ہولز کو فوری کور کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر شہریوں کو پرسکون ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی اداروں کے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہونگی جبکہ ڈی سی آفس سمیت تحصیل سطح پر ایمرجنسی کنٹرول رومز عید الفطر کی تعطیلات میں ہمہ وقت فنکشنل رہیں گے جہاں تمام ایمرجنسی اداروں کے ملازمین شفٹس میں ڈیوٹیز انجام دیں گے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری عید کے ایام میں متحرک رہے گی۔اجلاس کے دوران ضلعی پولیس کے نمائندہ نے مساجد،عیدگاہوں،پارکس،قبرستانوں سمیت دیگر مقامات پر پولیس فورس کی ڈیوٹی اور دیگر حفاظتی امور سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题