مہنگائی پر اپوزیشن بے بنیاد واویلا کر رہی ہے، خسرو بختیار

Published on January 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر شماریات ڈویژن خسرو بختیار نے یہ ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، کہتے ہیں مہنگائی پر اپوزیشن بے بنیاد واویلا کر رہی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ملک میں مہنگائی کی لہر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں مہنگائی کی شرح موجودہ دور سے زیادہ تھی، اس حوالے سے اپوزیشن کا احتجاج بے بنیاد ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کا بے بنیاد واویلا کر رہی ہیں۔ پی پی پی دور میں افراط زر میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماضی کی حکومتوں کے پہلے مالی سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا تھا۔وزیر شماریات ڈویژن نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تعین کا ملبہ بھی صوبائی حکومتوں پر ڈال کر جان چھڑا لی اور کہا کہ عوام کو مارکیٹ قیمتوں کے بارے میں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ منافع خوری کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، قیمتوں کے تعین کے نظام کو صوبائی حکومتیں بہتر بنائیں۔ان کا کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مختلف پروگرامز کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes