ریونیو اورمحکمہ خوراک کے افسران سے میٹنگ کی اور گندم خریداری مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت بارے بریفنگ لی؛ عمر مقبول

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے اپنے آفس میں ریونیو اورمحکمہ خوراک کے افسران سے میٹنگ کی اور گندم خریداری مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت بارے بریفنگ لی۔انہوں نے ریونیو افسران کو مہم کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھنے اور باردانہ کی شفاف ومنصفانہ تقسیم کے ساتھ خریدی جانے والی گندم کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران سے کہا کہ گندم خریداری مہم پر پالیسی کے مطابق عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے سنٹرزپر ضروری انتظامات کو بھی ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes