ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 71 ہزار سے ایک دم دو لاکھ بیس ہزار ہو گئی

Published on May 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

3333
قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
اسلام آباد(یوا ین پی)عوامی معاملات پر لڑائی اپنے مفاد کیلئے بھائی بھائی۔ قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ارکان کیعلاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں تین گنا اور باقی مراعات دس گنا تک بڑھا لیں۔ پیسے کا چسکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا سب دشمنیاں بھلا کر ایکا۔ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں دس گنا تک اضافہ۔ قومی اسمبلی نے تحریک کو منٹوں میں منظور کر لیا۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 71 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ ، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 4 لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔یواین پی کے مطابق یہی نہیں جناب ارکان پارلیمنٹ کو یوٹیلیٹی الاؤنس ، آفس مینٹیننس اور حلقہ الاؤنس کی مد میں ملیں گے 2 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ۔ ٹرانسپورٹ الاونس بھی 50 ہزار روپے بڑھا لیا۔ ہر رکن کو پانچ سال میں ایک مرتبہ 3 لاکھ روپے کے آئی ٹی آلات الاؤنس سے بھی نوازا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes