ٹیوٹا لیدر سروس سینڑقصور میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

tevta_logo
قصور (یواین پی) ٹیوٹا لیدر سروس سینڑقصور میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں ۔تفصیلات کے مطابق پچاس ہزار روپے یومیہ انکم والے قصور کے نہایت اہم ادارے لیدر سروس سینٹر قصور میں ٹیوٹا کے ہیڈکواٹر سروس سینٹرز کے جنرل مینجر اختر عباس بھروانا نے میرٹ سے ہٹ کراپنے ہم پیالہ ہم نوالہ گیارہ اسکیل کے فورمین شکیل احمد کو 18 اسکیل کی پوسٹ پر اپوائنٹمنٹ کا پروانہ جاری کیا۔یادرہے کہ میاں چنوں میں واقع ٹیوٹا کے ایگرکلچر سینڑآف مشین انڈسڑی کے فورمین شکیل احمد کو جنرل مینجر سروس سینٹر اختر عباس بھروانہ نے لیدر سروس سینڑ میں خالی ہونے والی چیف پراجیکٹ آفیسر کی تقرر ی کے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کی آخری تاریخ گزرجانے کے ایک ہفتہ بعد اپنے آفس بلاکر اس کی درخواست ٹائپ کرو اکے لسٹ میں اندراج کروایا متعبرذرائع نے بتایا ہے کہ شکیل احمد 3سالہ ڈپلومہ ہولڈر ہے اور اسکا لیدر انڈسڑی کا ایک سالہ تجربہ کاسرٹیفیکیٹ بھی بوگس ہے ۔ قصور کے مقامی چمڑہ کے تاجروں نے وزیر اعلَی پنجاب سے اس حساس معاملہ کی انکوئری غیر جانبدارانہ ا فسروں سے کرواکے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy