عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کیخلاف چلنے والی خاتون ،ان کا انتقال وکلاکمیونٹی کیلئے بڑا دھچکا ہے، اعتزاز احسن

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لاہور (یواین پی)پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاءکمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون وکیل تھی جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیا۔ اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ میں عاصمہ جہانگیر کو بہت دیر سے جانتا ہوں ، ان کے شوہر میاں طاہر جہانگیر میرے سکول فیلو تھے اور ہم نے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں طاہر جہانگیر اور عاصمہ میں بہت پیار تھا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر اور میری اہلیہ بشیری میں دوستی تھی، انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کےخلاف چلنے والی خاتون ہے ،ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے وہ غریب طبقے کی آواز تھی اور انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes