بجٹ عوام دوست ہوگا، مفتاح اسماعیل

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں میکرواکنامک استحکام ہے۔ ہفتہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عہدیداران نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے قومی بجٹ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، کاروباری طبقے کو ٹیکسیشن سے متعلق درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس حکام کو موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معاشی گروتھ سمیت مالیاتی نظم و نسق کیلئے حکومت موثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ کاروبار کے فروغ اور عوام دوست بجٹ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy