اقتدار کی جنگ میں عوام کی شامت مہنگائی نے غریب کا جینا اجیرن کر دیاسید ماجد علی شاہ

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

صواآصل (یو این پی )کاہنہ الیکٹرونک میڈیا کلب کے صدر سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں آپس کی جنگ میں عوام کو خوار کرنے میں مصروف عمل ہیں کسی بھی حکومت نے عوام کو رلیف نہیں دیا سابقہ دور میں عمران نیازی نے ن لیگ کو ظالم قرار دیکر عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور اقتدار لیا اور بعد میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا تحفہ دیا مسائل میں پسے عوام نے کمرتوڑ مہنگائی اور دیگر مسائل پر شدید غصہ کا اظہار کیا تو تمام سیاسی پنڈتوں نے سر جوڑ لئے اور تحریک انصاف کا تختہ الٹا دیا اب ن لیگ کی جانب سے حکومت تو قائم کرلی گئی لیکن عوام کے مسائل میں کمی نہیں آسکی روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے پی ٹی آئی اور ن لیگ اقتدار کی جنگ میں عوام کو خوار کرنے میں مصروف عمل ہیں اور سیاسی شخصیات جھوٹے وعدوں سے عوام کو بےوقوف بناتے ہیں اور لوگ انکی باتوں میں آجاتے ہیں ایک سوال کے جواب میں سید ماجد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار کی خاطر تمام حدیں کراس کر رہی ہیں عوام اپنے حقوق کی حفاظت خود کرے اور ان تماشہ گیروں کے پیچھے نہ لگیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes