عمران نیازی آپ کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

 

لاہور (یواین پی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی سیاست کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کے نمبرز اور عمران خان نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پیشگی مبارک ہو، ان پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا اپوزیشن کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا گیم اوور اور عمران خان نیازی کی سیاست کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔عمران خان نیازی آپ کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے کہ عمران خان کو اپنی زندگی کا سب بڑا جھٹکا لگے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题