انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 17افراد جاں بحق

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

کوٹری(یواین پی) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 17 افراد دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں 12 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار جاں بحق افراد مزدور پیشہ اور مزدوری کے لیے نوشہرو فیروز سے کراچی جا رہے تھے، جب کہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، حادثے میں شدید زخمی 6 افراد کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes