وزیر اعظم عمران خان’’ آج‘‘ قوم سے پہلا خطاب کریں گے

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے، جبکہ وزرا کے ناموں اور محکموں کوجلد ہی حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ آج ہی حلف اٹھالے اور وفاقی حکومت پیر سے باقاعدہ کام شروع کردے اس لیے وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل جلد متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پیر کے بجائے آج ہی ہونیکا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی متوقع کابینہ میں 18 وزرا اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اسد عمر کو خزانہ اور شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قملدان ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ اور شفقت محمود کو وزیر تجارت بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ علی زیدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، علی امین گنڈا پور کو وزیر ہاسنگ اور شہریار آفریدی کو وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات اور عامر لیاقت کو وزارتِ مذہبی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں معروف معاشی ماہر رزاق داد اور سابق پولیس افسر شعیب سڈل مشیر ہوں گے جب کہ امین اسلم کو مشیر ماحولیات لگائے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme