ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

Published on May 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

Graphic1میڈرڈ (یو این پی) بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا اور پولینڈ کی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ سپین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی گبریلا اور ان کی پولینڈ کی جوڑی دار ایلکجا روزولکا کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 5-7 اور 10-7 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes