ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت جاری پروگراموں پر تیزی سے عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی گئی، بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ ملک میں اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی پیروی میں مددکی، اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرواپس لانے کے لیے مختلف ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题