ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ

Published on October 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ ورائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی بھی موجو د تھے انہوں نے کارڈیک وارڈ،ایمرجنسی وارڈ،پیڈز وارڈ،میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا۔انہوں نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ ایمرجنسی میں آنیو الے مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں کسی بھی مریض کو ہسپتال کے باہر سے ادویات نہ خریدنی پڑیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ایمرجنسی میں لائی جانے والی بچی کی عیادت کی اور بچی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدائیت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题