ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی برسی ”آج“منائی جائیگی

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لاہور (یواین پی) ملکہ ترنم نور جہاں کی لاڈلی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی 8ویں برسی آج بروز سوموار کو منائی جائے گی۔ ظل ہما اپنی ماں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں، انہیں دیکھنے والوں کو بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی، وہ 21فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان سے بڑے دو بھائی تھے، لیکن ملکہ ترنم کی آنکھ کا تارا ظل ہما تھیں۔ظل ہما ابھی کمسن ہی تھیں انکے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ملکہ ترنم کو ننھی ظل اس قدر پیاری تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے شاہ نور اسٹوڈیوز کی ملکیت سے دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی شادی ناکام رہی۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ء میں پورا کیا اور شاگردی اختیار کی استاد غلام محمد کی۔کتابِ زندگی کے سب باب تمام ہوئے، شوگر اور گردوں کی بیماری نے ظل ہما کو لاچار کر دیا، 16 مئی 2014ء کو انہی دوبیماریوں نے انکی سانسوں کی مالا ہمیشہ کیلئے بکھیردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes