کراچی سے خیبر تک ’’سبز ہلالی‘‘ پرچم کے سائے تلے پوری قوم ایک

Published on August 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

08لاہور (یوا ین پی) پاکستان سمیت دنیابھرمیں پاکستانی آج انہترواں یوم آزادی منارہے ہیں۔ کوچہ و بازار، اہم شاہراہیں اورعمارتیں نئی دھج پیش کر رہی ہیں۔ ہرطرف سبزہلالی پرچموں کی بہار ہے اورکراچی تا خیبر مادر وطن سے محبت کے جلوے بکھرے ہوئے ہیں۔اللہ کا کروڑہا بار احسان ہے کہ اس نے دعائیں قبول کیں اور آج سے انہترسال پہلے مسلمانان ہند کو آزاد وطن عطا کیا۔ زندہ قومیں آزادی کا جشن کس طرح مناتی ہیں اس کا اظہارپاکستان کے ہر گلی کوچے میں ہورہا ہے۔بچے، بڑے، بوڑھے، جوان اورمرد و زن سبھی وطن کی محبت میں سرشار ہیں۔ ملک بھر میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے، روایتی رقص پیش کئے گئے جبکہ ملی نغموں سے گلیاں اوربازارگونج رہے ہیں۔ہر ایک کا انداز جدا لیکن محبت کا مرکز صرف ایک اوروہ ہے پاکستان۔ ملک بھرکی مساجد میں ملکی ترقی،سلامتی اورخوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ بچوں کے چہرے پر خوشی دیدنی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes