بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 36بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) را ئیونڈ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ہفتے میں 36بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،لاکھو ں ر وپے ریکوری،واپڈا ذرائع کے مطابق ایس ای سنٹرل سرکل چودھری رشید کی ہدایت پر رائے ونڈ کے مختلف علاقوں میں میٹر انسپکٹر محمد اصغر نے ٹیم کے ہمراہ سب ڈویژن میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 36بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انہیں 108735یونٹ ڈال کر مذکورہ بجلی چوروں سے 27لاکھ روپے ریکوری کرلی گئی ہے،ٹیم نے شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،ایس ای چودھری محمد رشید نے کہا ہے کہ شہری بجلی چوری سے اجتناب کریں یہ سنگین جرم ہے،پورے سرکل کو بجلی چوری کا قلعہ قمہ کرنا وقت کا تقاضہ اوربجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy