ملتان سمیت صوبہ بھر میں 8 ویں اور 5 ویں کے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل

Published on January 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

3
ملتان(یو این پی) ملتان سمیت صوبہ بھر میں 8 ویں اور 5 ویں کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تمام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پیک ذرائع کے مطابق دو فروری سے صوبہ بھر میں 8 ویں اور 5 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جس میں 23 لاکھ 95 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ پیک نے اس ضمن میں ملتان سمیت صوبہ بھر میں 13 ہزار سے زائد امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے ہیں۔ جس پر حکومت نے ان سنٹروں کی آن لائن نگرانی کرنے کا بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ پیک کے ذرائع کے مطابق 18 لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ جبکہ 5 لاکھ 95 ہزار امیدواروں کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا سلسلہ جاری ہے۔ تا ہم تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے منتظمین اعلیٰ کو بھی امتحانات کے حوالے سے انکے بچوں کی رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ فراہم کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog