لوگوں کو لائسنس کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جہانزیب سہیل

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

سوات (یواین پی)اتفاق رکشہ یونین کے صدر جہانزیب سہیل نے کہا ہے کہ سوات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا پراناطریقہ کا ر بحال کرکے فیس میں کیا گیا اضافہ فوری طورپر واپس لیاجائے ،نئے طریقہ کا رمیں کئی طرح کے مسائل کی وجہ سے لوگوںکو لائسنس کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار سے ناآشنا افراد کو لائسنس کی حصول کیلئے فارم فل کرنے میں کئی طرح کی مشکلا ت در پیش ہیں جس کی وجہ سے وہ بار بار لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہ جاتے ہیں، انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو غریب افراد کی استطاعت سے باہر ہے لہذا لائسنس فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لے کر غریب عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题