قرآن پاک ہدایت و راہنمائی کا سر چشمہ ہے محمد علی اعجاز

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ قرآن پاک ہدایت و راہنمائی کا سر چشمہ ہے قرآن پاک قیامت تک برکت ،رحمت اور نور کا منبع ہے قرآن پاک کی تلاوت جہاں رحمت اور برکت کا باعث ہے وہیں پر اس کتاب ہدائیت کی خطاطی و کتابت بھی کسی شخص کے لئے دنیا اور آخرت میں برکت و سعادت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج فار بوائز میں دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھے گئے قرآن مجید کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ساہیوال مسعود فریدی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ممتاز علی ،سید امتیاز حید مجددی سمیت کالج کے اساتذہ اور طالبعلموں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کو معہ ترجمہ ہاتھ سے لکھنے پر سید امتیاز حیدر مجددی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ قرآ ن پاک کی خطاطی کو دنیا میں منفرد انداز میں پیش کرنے کی سعادت ان کے حصہ میں آئی ہے اور انہوں نے جو قرآن پاک کی منفرد انداز میں خطاطی کر کے دنیا کے سب سے بڑے سائز میں قرآن پاک لکھ کر پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز حاصل کیا ہے 31صفحات پر مشتمل یہ دیدہ زیب قرآن پاک 10فٹ لمبے اور ساڑھے 8فٹ چوڑے صفحوں پر مشتمل ہے جس کو 435دنوں میں مکمل کیا گیا ہے قرآن پاک کا یہ نادر نسخہ عام لوگوں کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں رکھا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے نے ہدائیت کی کہ قرآں پاک کا یہ نسخہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز سمیت ضلع کے دیگر کالجز میں بھی نمائش کے لئے رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题