عجائب گھر سماجی نفرتوں کو معاشرتی محبتوں اورجائے امن میں بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں؛میاں عتیق احمد

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)عجائب گھر سماجی نفرتوں کو معاشرتی محبتوں اورجائے امن میں بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں لہذا انکی تعلیمی طاقت کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائل پور میوزیم و سیکرٹری جنرل میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں عتیق احمد نے انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے عالمی دن کے موقع پرکیا جو 18 مئی 2022ء کو پاور آف میوزیمز کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔میاں عتیق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ سماجیاتی حالات کے تناظر میں عجائب گھروں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر اس کی تعلیم دینی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو اپنے قومی ورثہ،قومی فخر،ثقافت اور طرز زندگی کا علم ہوسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میوزیمز کی تعلیم عوام الناس میں قوت برداشت پیدا کرتی ہے۔آج اگر مغربی معاشرہ پرامن اور ترقی یافتہ ہے تو اس کی وجہ ثقافتی اداروں بشمول عجائب گھروں کو بنیادی نصاب کا حصہ بنانا ہے۔آج پاکستان میں عوام الناس میں نظریاتی دڑاریں پڑ چکی ہیں ان کو دوبارہ جوڑنے کے لیے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے عجائب گھروں کو استعمال کر کے ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ہمیں معاشرتی عمدگی کے فروغ کے لیے میوزیمز ڈائریکٹرز و کیورٹرز پر اعتماد کرنا ہو گا اور ان کو ذمہ داریاں سونپنی ہوں گی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہماری شکر گزار ہوں کہ ہم نے انہیں ایک اچھا معاشرہ منتقل کیاہے۔اس حوالے سے لائل پور میوزیم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی جس میں اساتذہ،ناول نگار،وکلا اور طلباء شامل تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائل پور میوزیم میاں عتیق احمد نے پاور آف میوزیمز کے عنوان سے ڈاکومنٹری دکھائی اور معاشرے میں عجائب گھروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مہمانوں کیساتھ مل کر کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ لائل پور میوزیم کا دورہ کر کے سکون ملا جہاں ہم نے اپنی تاریخ ورثہ اور آباو اجداد کی ثقافت کو دیکھا۔شرکا نے میوزیم انتظامیہ کی خدمات کو خوب سراہاان کا کہنا تھا قیمتی نوادرات کو نہیات احسن انداز سے محفوظ کیا گیا جو آنے والی نسلوں کے لئے قیمتی ورثہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme